عالیہ بھٹ ایک اچھی ماں بھی ہے: رنبیر کپور

   

ممبئی : اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ عالیہ بھٹ ایک بیوی کے مقابلے میں ماں زیادہ بہتر ہے۔ایک انٹرویو میں رنبیر کپور سے پوچھا گیا کہ عالیہ بھٹ اچھی بیوی ہیں یا اچھی ماں تو رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ وہ دونوں حیثیت سے شاندار ہے لیکن میرے خیال میں وہ بطور ماں زیادہ بہتر ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نومود بچوں کو دودھ پلاتے وقت ڈکار کرائی جاتی ہے اور میں اب اس تیکنیک کے اندر ماہر ہو گیا ہوں۔رنبیر کپور کا اس سے قبل ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میری بیٹی راحہ نے اپنی شخصیت ظاہر کرنا شروع کردی ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ اپنی ماں پر نہیں جائے گی۔ ان کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ راحہ پر میری شخصیت کا اثر ہو اور وہ اپنی ماں پر نہ جائے کیوں کہ میں عالیہ جیسی دو عورتوں کو گھر پر کنٹرول نہیں کر سکوں گا۔