عام آدمی پارٹی نے دہلی میں 8 اسمبلی نشستوں پر شکست کا جائزہ لیا

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے دہلی میں واضح اکثریت حاصل کر لی ہے اور ستر میں سے 62 پر بازی مار کر اپنی شاندار جیت درج کی ہے، جن نشستوں پر عاپ پارٹی کو ہار ملی وہاں پر ہار کا جائزہ عام ادمی پارٹی سربراہ اروند کیجریوال کی سربراہی میں ایک اجلاس میں لیا گیا۔

جائزہ اجلاس جس میں ہر نشست پر شکست کی ممکنہ وجوہات کی جانچ پڑتال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، یہ اجلاس کیجریوال کے گھر پر ہوا اور پارٹی کے تمام سینئر رہنماؤں نے اس میں شرکت کی۔

آٹھ نشستوں سے لڑنے والے آپ کے تمام امیدواروں نے بھی اپنے اپنے حلقوں سے اپنی شکست کی وجوہات پیش کیں۔

ملاقات کے دوران کیجریوال نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ تمام آٹھ نشستوں پر عوام سے رابطہ برقرار رکھیں اور آنے والے دنوں میں نتائج سے قطع نظر ان کے معاملات کو حل کرنے کے لئے فعال انداز میں کام کریں۔

اس حلقہ پر خصوصی توجہ دی گئی جہاں پر شکست بہت ہی قریب فاصلے سے ہوئی ، جیسے لکشمی نگر جہاں سے آپ کے امیدوار نتن تیاگی صرف 880 ووٹوں سے بی جے پی کے ابھے ورما سے ہار گئے۔

پارٹی سربراہ نے رہنماؤں کو بھی ہدایت کی کہ وہ ریاستی حکومت کے ذریعہ کئے جارہے کام اور اس کی مختلف اسکیموں کے بارے میں عوام سے بات چیت کریں۔

اتنی محنت کے باوجود بی جے پی نے اپنے حالات میں معمولی طور پر سدھار لایا، اور 2015 کی کے مقابلے میں صرف پانچ بڑھاکر آٹھ نشستوں پر بازی ماری،پچھلے انتخابات میں کھاتہ نہ کھولنے والی کانگریس ایک بار پھر اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی۔

دہلی کابینہ اور وزیر اعلی کے نامزد اروند کجریوال کی حلف برداری کی تقریب 16 فروری کو رام لیلا میدان میں ہوگی۔