عتیق احمد کی 123 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

   

گجرات کی سابرمتی جیل میں بند سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدھ کے روز ان کی 123 کروڑ کی جائیدادیں کو قرق کرلیا گیا۔ ڈی ایم نے 21 نومبر کو ہی کارروائی کی ہدایات دی تھیں، اس کے بعد عتیق احمد کی جائیداد ضبط کر لی گئی۔ اس کارروائی پر عتیق احمد کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عتیق احمد نے حویلیاں جھونسی میں یہ جائیداد اپنے والد حاجی فیروز اور ماموں عثمان احمد اور افروز احمد کے نام پر خریدی تھی۔ اس پراپرٹی کی تخمینہ لاگت 123 کروڑ روپے ہے۔ انتظامیہ نے جائیداد کو اٹیچ کرلیا۔ اس سے قبل بھی عتیق احمد کی کروڑوں کی جائیداد قرق کی جا چکی ہے۔ ان کے خلاف مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل 18 نومبر کو عتیق احمد کے بھائی عظیم عرف اشرف کی کروڑوں کی جائیداد بھی قرق کی گئی تھی۔