عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں لڑکی پر نوجوان کا چاقو سے حملہ

   


حیدرآباد۔/25 ستمبر، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک لڑکی پر نوجوان نے چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ رنجیت نے ایک لڑکی سے پہلے بات کرنے کی کوشش کی اور بعد ازاں بحث و تکرار کے بعد چاقو نکال کر اس پر حملہ کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ اس حملہ میں لڑکی کے ہاتھ پر شدید زخم آئے جس کے نتیجہ میں اسے خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔ پولیس عثمانیہ یونیورسٹی نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔