عجیب وغریب : شوبل پرندہ

   

شوبل پرندہ دنیا کے انتہائی عجیب وغریب پرندوں میں سے ایک ہے۔یہ پرندہ صاف پانی کی دلدلوں اور کھاڑیوں میں رہتا ہے۔یہ سوڈان، یوگینڈا، کانگو، روانڈا، تنزانیہ، کینیا، وسطی جمہوری افریقہ، بوٹسوانا اور کیمرون میں پایا جاتا ہے۔ اس کی جسمانی اونچائی 50 انچ،تاہم کچھ اقسام میں 60 انچ تک بھی ہوتی ہے۔چونچ سے دم تک کی لمبائی 55 انچ اور پروں کا پھیلاو 7 فٹ تک ہوسکتا ہے۔شوبل ایک گوشت خور پرندہ ہے اس کی خوراک میںمختلف اقسام کی مچھلیاں بالخصوص کیٹ فش،مونیٹر چھپکلی،مینڈک،روڈنٹ چوہے،ننھے کچھوے،مگر مچھ کے بچے،آبی پرندوں کے چوزیاور تو اور کچھ شوبل افریقی ہرن کے بچے کھاتے بھی پائے گئے ہیں،یہ اپنا گھونسلہ دلدلی گھاس سے بناتا ہے۔ مادہ شوبل ایک موسم میں 1 سے 3 انڈے دیتی ہے۔جن سے 30 دن میں چوزے نکلتے ہیں۔اس کی عمر 35 سال تک ہوتی ہے۔ یہ رات کو شکار پر نکلتا ہے۔ یہ پرندہ گھروں میں بھی پالا جاتا ہے اور انسان سے جلد مانوس ہوجاتا ہے۔
٭٭٭٭