عربی گھاوا چائے کا متبادلمقبول عام مشروب ، صنعتی نمائش میں اسٹال

   

حیدرآبادی بریانی اپنی شہرت عالمی سطح پر رکھتی ہے لیکن اب عربی مندی بھی اس کا متبادل بن کر پسندیدہ غذا بن چکی ہے۔ اس طرح مشروبات میں چائے اور کافی استعمال کرتے ہیں لیکن چائے کافی کی جگہ عربی گھاوا استعمال ہورہا ہے۔ سعودی عربیہ یمن میں گھاوا کا استعمال عام ہے۔ سعودی اور یمن میں جو گھاوا استعمال ہوتا ہے۔ ایرانی چائے کی جگہ عربی گھاوا مقبول ہوتا جارہا ہے۔ اب حیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش میں نئے مشروب کو صنعتی نمائش میں روشناس کروایا گیا اور یہ عربی گھاوا ہے جس طرح چائے کے چلن کی طرح مشرقی وسطی میں گھاوا کا چلن ہے ۔ اس میں جو یمنی گھاوا ہے اس میں زعفران ، سونٹ ، الائچی ، دال چینی شامل ہوتے ہیں یہ سادہ گھاوا ہے ۔ سعودی عربیہ گھاوا کی طرح یمنی گھاوا کافی مقبول ہے ۔ حیدرآباد میں مسٹر خالد مصری نے نمائش میں اس متعارف کروایا ہے ۔ نمائش میں اسٹال نمبر 1108 نزد 22 واٹر پمپ پر ہے ۔یوں تو حیدرآباد کے کئی مقامات پر گھاوا ملتا ہے اور بارکس ، کنگ کوٹھی کے علاوہ چند مقامات پر دستیاب ہے لیکن نمائش میں پہلی بار پیش کرنے کا سہرا خالد کو جاتا ہے ۔ حیدرآباد میں گھاوا اب مقبول عام ہوتا جارہا ہے گھاوا ہمہ اقسام کے ہیں اور ان میں سادہ گھاوا ، دودھ کا گھاوا ، عربی گھاوا ، یمنی گھاوا مشہور ہیں۔اب حیدرآباد کی صنعتی نمائش میں آپ عربی گھاوا پینے کے ساتھ اس کو بنانے کیلئے گھاوا کے مختلف اقسام کے پاڈور بھی حاصل کرسکتے ہیں اس میں سعودی گھاوا پاؤڈر ، یمنی گھاوا پاؤڈر ، ملکی ( دودھ کا گھاوا پاؤڈر) بھی دستیاب ہے اسٹال نمبر 1108 نزد واٹر پمپ 22 پر نمائش میں اسٹال پر تشریف لاسکتے ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 7993337673 پر ربط کریں ۔