عمران خان کا ایک اور دورۂ سعودی عرب

   

اسلام آباد ، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان رواں ماہ کے اواخر سعودی عرب کا دورہ کریں گے جو اس سلطنت کو اُن کا تیسرا سفر رہے گا۔ ایک میڈیا رپورٹ نے آج بتایا کہ کشمیر پر ہند۔پاک کشیدگیوں کے درمیان عمران خان 27 ستمبر کو پہلی مرتبہ یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے امریکہ روانگی سے قبل سعودی عرب میں اہم سعودی قائدین سے ملاقات کریں گے۔