عہدیدار اطلاعات و تعلقات عامہ وائی سمپت کمار کی کلکٹر سے ملاقات

   

پداپلی۔ ضلعی دفتر برائے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ,پداپلی میں وائی۔ سمپت کمار نے بحیثیت ضلعی عہدیدار برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اپنے عہدہ کا جائزہ لیا۔ سمپت کمار فی الحال منچریال ضلع میں بحیثیت ضلعی عہدیدار برائے اطلاعات وتعلقات عامہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ریاستی کمشنر برائے محکمہ اطلاعات وتعلقات کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق پداپلی ضلع میں بحیثیت ضلعی عہدیدار برائے اطلاعات و تعلقات عامّہ کی زائد ذمہ داری سنبھالی۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر پداپلی ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا سے کلکٹریٹ میں خیر سگالی ملاقات کی۔