عیدگاہ میں ہنومان چالیسا پڑھنے کے لئے جارہے اے بی ایچ ایم لیڈر کی گرفتاری

,

   

مذکورہ اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے یوم بابری مسجد شہادت کیموقع پر شاہی مسجد عیدگاہ کے اندر ہنومان چالیسا پڑھنے کاایک اعلان کیاتھا۔
ماتھرا۔ اکھل بھارت ہندو مہاسبھا(اے بی ایچ ایم) کے ایک لیڈر کو منگل کے روز اس وقت گرفتار کرلیاگیا جب وہ کرشنا جنم بھومی کے قریب شاہی مسجد عید گاہ میں مبینہ ہنومان چالیسا پڑھنے کے لئے جارہاتھا۔

عہدیداروں نے کہاکہ شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں ان کے گھروں کے اندر دیگر سات سے اٹھ اسی تنظیم کے قائدین کو محروس کردیاگیاتھا۔مذکورہ اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے یوم بابری مسجد شہادت کیموقع پر شاہی مسجد عیدگاہ کے اندر ہنومان چالیسا پڑھنے کاایک اعلان کیاتھا۔

شہر کے ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس مارتاندے سنگھ نے کہاکہ پولیس نے اگرہ علاقے میں اکھل بھارت ہندومہاسبھا کے انچارج سوربھ شرما کو اس وقت گرفتار کرلیاہے جب وہ مسجد عیدگاہ کی طرف بڑھنے کی کوشش کررہاتھا۔

انہوں نے کہاکہ مہاسبھاکے صدر راج شری چودھری اورخازن دنیش شرما کو بھی ان کے گھروں میں نظر بند کردیاگیا ہے‘ اور یہ کہ پولیس کی طرف سے دونوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

بابری مسجد کو 6ڈسمبر 1992کے روز ایودھیا میں کارسیکوں نے شہید کردیاتھا۔سینئر سپریڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) شیلیش کمار پانڈے نے کہاکہ نظم ونسق خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوشیل میڈیا پر بھی سخت نظر رکھی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیاجائے گا اور سی آر پی سی کی دفعہ144کے تحت امتناعی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے گا۔اسی تنظیم نے پچھلے سال بھی ایسا ہی اعلان کیاتھا مگر ضلع انتظامیہ نے ان کے تمام منصوبوں پرپانی پھیر دیاتھا۔