غزنی میں فضائی حملے ، طالبان کاچیف کمانڈر ہلاک

   

غزنی،5مارچ(سیاست ڈاٹ کام )افغانستان کے مشرقی غزنی صوبے میں منگل کو افغان فضائیہ کے حملے میں طالبان کے چیف کمانڈر اور اس کے کئی محافظوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے ۔سرکاری ذرائع نے یہا اطلاع دی۔غزنی کے ترجمان عارف نوری نے بتایا کہ دہشت گردوں کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے کے بعد جنگی طیاروں نے اندار ضلع کے باشکیوں گاؤں کو صبح نشانہ بناکر فضائی حملے کئے جس میں خطرناک طالبانی کمانڈر کاکر اور اسکے متعدد محافظ مارے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ اس میں کئی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ کاکر کا مارا جانا سکیورٹی دستوں کے لئے بڑی کامیابی ہے اور اس سے طالبان کے دہشت گردوں کا حوصلہ پست ہوگا۔طالبان نے ابھی تک اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاہے ۔