غیر سماجی سرگرمیوں کے خلاف سخت انتباہ

   

نظام آباد میں پولیس کمشنر کارتکیا کا صحافتی اعلامیہ
نظام آباد: پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے صحافت کیلئے اپنے جاری کردہ اپنے ایک اعلامیہ بتایا کہ امن و ضبط کی برقراری کو خطرہ لاحق پہونچانے کی صورت میں ان کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ مسٹر کارتیکیا نے بتایا کہ چند افراد مسلسل امن و ضبط کی برقراری میں خطرہ لاحق پہنچا رہے ہیں اور سرقہ ، ڈاکہ زنی کے علاوہ عوام کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ایسے افراد کیخلاف پولیس کی جانب سے قواعد کے مطابق اقدامات کرتے ہوئے ان پر مقدمات درج کیا جارہا ہے اور عدالت ان کو سزاء بھی دے رہی ہے ہے لیکن اس کے باوجود بھی چند افراد میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے اور جیل سے رہا کے بعد اس طرح کے واقعات کو انجام دے رہے ہیں اور سماج کیلئے کلنک بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سماج میں دھبہ لگ رہا ہے جس کی وجہ سے ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا سزاء بھی سختی برتنی کیلئے پروینٹیو ڈٹنیشن قانون کا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ دو سالوں تک دوبارہ اس طرح کے واقعات انجام دینے کی صورت میں ان کیخلاف سخت کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ اسٹیشن ہائوز آفیسر کی رپورٹ کی بنیاد پر پولیس کمشنر نے پروینٹیو ڈٹنیشن احکامات جاری کرتے ہوئے امن و ضبط کی برقراری کیلئے خطرہ لاحق پہنچانے والے تین افراد کیخلاف کارروائی کی گئی ہے اور پی ڈی ایکٹ بھی استعمال کرتے ہوئے انہیں اس کے تحت گرفتار کرتے ہوئے چنچل گوڑہ جیل بھیج دیا گیا انہوں نے کمشنریٹ کے علاقہ میں غیر سماجی کاروبار کو انجام دینے کی صورت میں پولیس کو اطلاع دینے کی خواہش کی ۔ پولیس کو اطلاع دینے والے افراد کے نام و پتہ راز میں رکھنے کا اعلان کیا ۔