غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی رقم ضبط ایک گرفتار

   

حیدرآباد۔ شہر میں غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی رقم کو ٹاسک فورس پولیس نے ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ زون ٹیم نے علاقہ ملے پلی میں ملن بپن کوٹھاری نامی ایک شخص جو حوالہ کا کاروبار چلاتا ہے کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 18 لاکھ 65 ہزار نقد رقم ضبط کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات کے پیش نظر ٹاسک فورس پولیس نے دونوں شہروں میں تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے اور غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی رقومات پر کڑی نظر رکھی ہے۔