فضائی حملہ میں تین شدت پسند ہلاک

   

بغداد، 21 جولائی(سیاست ڈاٹ کام )شمالی عراق کے صوبہ کرکک میں امریکی حمایت یافتہ اتحاد کے فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے تین شدت پسندوں کی موت ہو گئی اور ان کے اڈے تباہ کردیئے گئے ۔ عراقی فوج کے ترجمان نے اس کی اطلاع دی۔مشترکہ مہم کمانڈ کے میڈیا دفتر نے بیان جاری کرکے کہا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر امریکی حمایت یافتہ اتحاد نے کرکک شہر کے جنوبی مغربی علاقے کے وادی الکراہ میں واقع آئی ایس کے اڈے پر ہوائی حملہ کیا جس میں آئی ایس کے تین شدت پسند مارے گئے اور ان کے اڈے تباہ ہو گئے ۔قابل ذکر ہے کہ آئی ایس اس علاقے میں مسلسل سیکورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملے کرتا رہا ہے ۔