فوجیوں کا مودی کو انتباہ۔ 15اگست پر وزیراعظم کو پرچم لہرانے نہیں دیں گے۔ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔فوجی جو ملک کا وقار‘ آن بان او رشان ہوتے ہیں‘ سرحدوں پر ان کی چوکسی ملک کے اندر ہمیں چین او رسکون کی زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے

۔ سرحد راتوں اور تپتی دھوپ میں میں وہ سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے جاگتے او رمشقت کرتے ہیں تو ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔

مگر پچھلے چھ سالوں میں دیش کے سپاہیوں کے ساتھ ناانصافی کے بے شمارواقعات منظرعام پر ائے ہیں۔

YouTube video

انتہاتو یہ ہوگئی تھی کہ ایک برطرف فوجی سپاہی نے لوک سبھا حلقہ واراناسی سے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ہی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیاتھا مگر کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر ان کا پرچہ رد کردیاگیا۔

ون رینک‘ ون پنشن ایک ایسا مسئلہ تھا جس کو اپوزیشن پارٹیوں نے خوب اجاگر تھا۔ ریٹائرڈ سپاہیوں نے انصاف کے لئے مسلسل احتجاج کیا‘

کئی دنوں تک دہلی کاجنتر منتر فوجیوں کے نعروں کی گونج میں رہا۔مگر ایک نیا ویڈیو منظرعام پر آیاہے

جس میں ریٹائرڈفوجیو ں کا ایک وفد وزیراعظم نریندر مودی کو کھلا چیالنج دے رہے کہ وہ 15اگست کے روز لال قلعہ کی فصیل سے انہیں ہندوستان کاپرچم لہرانے نہیں دیں گے۔

ریٹائرڈفوجیوں کے اس وفد کا استفسار ہے کہ”ملک میں سسٹم پوری طرح ختم ہوگیاہے۔ مودی حکومت کنٹراکٹ کی بنیاد پر ملک چلارہی ہے۔

پانچ سال کے لئے انہیں اقتدار مل گیا اور وہ جو چاہے وہ کریں گے“۔فوجیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ”2019کے لوک سبھا الیکشن کی گنتی بھی رکوانے کی کوشش کی اور اس کے لئے سپریم کورٹ کے چکر بھی کاٹے۔

پھر وزیراعظم کے بشمول دیگر کابینی اور مملکتی وزراء کی حلف برداری تقریب کو روکنے کے لئے جنتر منتر پر دھرنا دیا“۔

اب لوگوں کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ”نریند رمودی کو لال قلعہ سے 15اگست کا پرچم لہرانے سے روکنے کے لئے“۔ریٹائرڈ فوجیوں کے اس بیان پر مشتمل ویڈیوکا ضرور مشاہدہ کریں۔