فیس بک کے خلاف 35 بلین ڈالرکا کیس

,

   

نیویارک ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فیس ڈاٹا کے غلط استعمال پر فیس بک کے خلاف 35 بلین امریکی ڈالر کا کیس درج کیا گیا ہے جس پر سماعت ہوگی ۔ فیس بک نے چہرے کی شناخت والے ڈاٹا کے مبینہ غلط استعمال پر 35 بلین کے مقدمہ کی سماعت کیلئے اپنی درخواست سے انکار کیا ہے ۔ لیکن اس کے باوجود مقدمہ کی سماعت کو روکا نہیں جاسکے گا ۔ کیس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شکاگو کے شہریوں کی منظوری حاصل نہیں کی گئی کہ ان کے اپ لوڈ کئے گئے تصاویر کو اسکیان کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی انہیں فیس بک کی جانب سے اطلاع دی گئی ۔ اس لئے فیس بک کو 70 لاکھ افراد کو جرمانے ادا کرنے پڑیں گے ۔