فیول کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف رابرٹ وڈرا کا احتجاج

,

   


دہلی میں سیکل پر سفر ، وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید
دہلی : کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے ملک میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف آج دہلی میں سیکل پر سفر کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو ایرکنڈیشن کار سے باہر آنا چاہیئے اور یہ دیکھنا چاہیئے کہ پبلک کس طرح مشکلات کا سامنا کررہی ہے ۔ اس کے بعد انہیں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیئے ۔ وڈرا نے کہا کہ وہ جو کچھ کررہے ہیں اس کا الزام دوسروں پر عائد کررہے ہیں ۔ ملک بھر میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف ہر گوشہ سے حکومت پر تنقید کی جارہی ہے ۔ ملک کے کئی شہرو ں میں پٹرول کی قیمت 100روپئے سے تجاوز کرگئی ہے جس سے دیگر اشیاء کی قیمتو ں میں بھی اضافہ ہوگیاہے اور عوام کو سخت مشکلات پیش آرہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ عوام کی جانب سے حکومت سے بارہا مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ ٹیکسوں میں کمی کرتے ہوئے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کو کم کریں کیونکہ عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہیں لیکن ملک میں پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے ۔