قتل کی واردات میں ملوث شخص کو عمر قید کی سزاء

   

نظام آباد :19؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )قتل کی واردات میں ملوث ایک شخص کو عمر قید کی سزاء سناتے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا۔ پبلک پراسیکوٹر سدرشن ریڈی کی اطلاع کے بموجب جانکم پیٹ کی شیشلا کی دختر سریتا کی شادی 2012 ء میں رنجل منڈل کے نیلہ سے تعلق رکھنے والے نوین کے ساتھ ہوئی تھی اور بیوی پر شک کرتے ہوئے نوین نے ڈسمبر 2014 ء میں سریتا کو بری طرح زد و کوب کرنے کے بعد ہاتھ پیر باندھ کر اس کا گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا اور راہ فرار اختیار کررہا تھا کہ نوین کے مکان مالک نے سریتا کے قاتل کو پولیس کے حوالے کیا تھا اور گواہوں و ثبوت کی بنیاد پر فاضل جج رتنا پدماوتی نے ملزم کو عمر قیدکی سزاء کے علاوہ 2000 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ کی سزاء کاٹنے کا فیصلہ صادر کیا ان کی پیروی پبلک پراسیکوٹر سدرشن نے کی تھی ۔