قرآن میں چیونٹیوں کے لاک ڈاؤن کا تذکرہ مولانا غوثوی شاہ کا بیان

   

حیدرآباد /15 اپریل ( راست ) مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعلی نے سورہ نمل کی آیت نمبر 18 میں یہ ارشاد فرمایا کہ ( حضرت سلیمان علیہ السلام ) جب چیونٹیوں کے میدان میں پہونچے تو ایک ( چیونٹیوں کی سردار ) چیونٹی نے ( اپنی چیونٹیوں سے مخاطب کرکے ) کہا ےآیھاالنمل اذ خلومسکنکم اے چیونٹیو تم اپنے اپنے مکانوں ( بلوں ) میں داخل ہوجاؤ ایسا نہ ہوکہ سلیمان اور اس کا لشکر کو کچل ڈالیں اور ان کو خبر بھی نہ ہو ۔ برادران اسلام جب ایک چیونٹی کو اپنی دوسری چیونٹیوں کی فکر ہوئی کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کا لشکر انہیں روند نہ دے تو سونچئے کہ کورونا وائرس کی وباء تو اس سے بھی زیادہ خطرناک اور مہلک ہے لہذا عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہ کر گھروں کو رحمت کدہ بنادیں اور درود و استغفار کو اپنے اوپر لازم کرلیں اور متوجہ بحق رہیں اور تعاونواعلی البر والتقوی کے تحت ایک دوسرے کی مدد خاص کر غریب افراد کی مدد کریں ۔ باہر غیر ضروری گھوم کر اپنے آپ کو زحمت میں نہ ڈالیں اور خاص کر ایک دوسرے سے کچھ فاصلہ بنائے رکھیں اور ایک ایک گھنٹے سے ہاتھوں کو ضرور دھوتے رہیں ۔ اللہ سبحانہ تعالی سے امید ہے کہ دنیا سے جلد کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا اور لاک ڈاؤن ، واک ڈاؤن میں بدل جائے گا ۔ انشا ء اللہ ۔