قمار بازی کا اڈہ بے نقاب ، چھ افراد گرفتار

   

شمس آباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد زون ایس او ٹی ٹیم نے قمار بازی میں مصروف چھ افراد کو گرفتار کر کے شمس آباد پولیس کے حوالہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق شمس آباد کے علاقہ پورٹ گرانڈ علاقہ میں 6 افراد پتے کھیل رہے تھے کہ ایک اطلاع پر شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے دھاوا کر کے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 8330 روپئے اور پتوں کا ایک سیٹ ضبط کرتے ہوئے انہیں شمس آباد پولیس کے حوالہ کردیا ۔ چھ افراد میں شری سیلم ، بھکشاپتی ، آنندم ، آر درشن ، ایس درشن اور وینکٹیش شامل ہیں ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔۔