لاجس، او یو رومس اور فارم ہاوزس پر پولیس کے دھاوے

   

ہوٹل منیجر گرفتار، لاج کا مالک فرار
حیدرآباد۔/11مارچ، ( سیاست نیوز) سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم کی جانب سے لاجس اور او یو رومس کی تلاشی لی گئی۔ سائبرآباد پولیس کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی اور غیر سماجی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایس او ٹی کی جانب سے مشیرآباد حدود میں واقع 39 لاجس، او یو رومس اور 9 فارم ہاوزس کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ایس او ٹی نے آر جی آئی اے پولیس اسٹیشن حدود میں میریڈین ہوٹل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے منیجر عبدالقادر کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ فیاب لاج کے منیجر شیکھر کو گرفتار کرلیا۔ اس لاج کا مالک آروگیہ ریڈی مفرور بتایا گیا ہے جو بغیر کسی اجازت کے اپنے حدود میں شراب سربراہ کررہا تھا۔ع