لاک ڈاؤن یا نائیٹ کرفیو کی ضرورت نہیں

   

وزیر صحت کی پھروضاحت، 95 فیصد عوام میں علامتیں نہ ہونے کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ ریاستی وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے یا نائیٹ کرفیو لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ شہر حیدرآباد میں کورونا کے کسیسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مگر اس سے عوام کو ہرگز خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ماضی میں 85 فیصد عوام میں لامتیں نہیں تھی اس مرتبہ 95 فیصد علامتیں نظر نہیں آرہی ہیں اور اموات کی شرح بھی کم ہے۔ آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ار ٹی پی سی آر ٹسٹ کرنے کے رپورٹ وصول ہونے میں وقت لگ رہا تھا لیکن فی الحال دیہی علاقوں کے پرائمری ہیلت سنٹرس میں ریاپڈ ٹسٹوں کو دستیاب رکھا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے نتائج فوری برآمد ہو رہے ہیں۔ کووڈ پازیٹیو مثبت۔ نتیجہ برآمد ہونے کے بعد متاثرین میں علامتیں نظر نا کرنے پر کورونا کٹ فراہم کرتے ہوئے ہوم آئیسولیشن کو روانہ کیا جارہا ہے۔ رپورٹس فوری وصول ہونے پر متاثرین کے رابطہ میں رہنے والوں کی نشاندہی کرنے میں آسانی ہو رہی ہے۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ریاست میں ٹیکہ اندازی کی مہم کامیابی کے ساتھ چلائی جارہی ہے اور اس کو 50ہزار سے بڑھا کر 1.25لاکھ کرنے کا منصوبہ ہے ۔سرکاری ہاسپٹلس میں ٹسٹوں کے ساتھ ٹیکہ اندازی کی مہم جاری ہے۔ عوام کے لئے سرکاری آئسولیشن سنٹرس بھی دستیاب رکھے گئے ہیں۔ ہوم آئسولیشن میں رہنے والوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ہاسپٹلس میں ضرورت کے مطابق عملہ کا تقرر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ وزیر صحت نے خانگی و کارپوریٹ ہاسپٹلس کو مشورہ دیا کہ وہ کورونا کے علاج کو تجارت کی غرض سے نادیکھیں بلکہ خدمات کے جذبہ سے کام کریں۔ کورونا متاثرین سے کم از کم فیس لینے کا مشورہ دیا۔ ایٹالہ راجندر نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر مزید چند دن جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہاسپٹلس میں کووڈ اور نان کووڈ کی خدمات دستیاب ہے۔ عوام لازمی طور پر یہ ماسک لگائیے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔