لبنان کے دواخانوں میں کرونا کے مریضوں کیلئے جگہ نہیں

,

   

بیروت ۔لبنانی وزیر صحت حمد حسن نے کہا ہے کہ ملک کے دواخانوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے گنجائش نہیں ہے۔ لبنانی وزیر صحت نے ٹوئٹر پر کہاہے کہ دو ہفتے لاک ڈاؤن ختم ہو رہا ہے لیکن شہری حفاظتی تدابیر پر پابندی کے لئے تیار نہیں۔کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے دواخانوں میں گنجائش ختم ہوگئی ہے اگر ہم بستروں کا اضافہ کریں تب بھی ناکافی ہوں گے۔وزیر نے کہا ہے کہ اگرعوام حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کریں گے تو صحت کا پورا نظام ناکارہ ہوجائے گا۔ دوسری طرف وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1842 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ روز 22 افرادکورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ہلاک شدگان افرادکی جملہ تعداد1055 ہوگئی ہے جبکہ صحت نظام طبی امداد فراہم کرنے سے عاجز ہوتا جا رہا ہے۔