لندن سے چھوٹیاں منانے کے لئے دہلی آیاتھا بزنس مین کابیٹا۔

,

   

نئی دہلی۔ مرسڈیز کار چلانے والا ملزم سندھیا لندن سے گریجویشن کررہا ہے۔ وہ چھوٹیوں پر گھرآیاہے۔حادثے والی رات وہ ساکت میں اپنے نانا کے گھر گیاتھا۔

اس کے بعد ماڈل ٹاؤن ٹو میں واقع اپنے گھر جارہاتھا۔ سوری فورٹ روڈ ریڈ لائٹ پر حادثہ ہوگیا۔ معاملے کی جانچ گریٹر کیلاس تھانے کی پولیس کی کررہی ہے

۔جانکاری ملی ہے کہ جس جگہ حادثہ ہوا ہے‘ وہاں کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں لگا ہے۔ایسے میں پولیس کو اس فیصلے پر پہنچنے کے لئے بھی مشکلات پیش آرہی ہیں کہ ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی کس نے کی تھی۔

سی آر پی ایف کے دونوں جوانو ں کا کہنا ہے کہ جب انہو ں نے سڑک عبور کی تھی تب لائٹ گرین تھی۔ مرسڈیز کار والے نے ہی ریڈلائٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔

ماناجارہا ہے کہ رفتار 110کیلومیٹر فی گھنٹہ کے آس پاس رہی ہوگی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سندھیا کے والد اشیش گرگ ماڈل ٹاؤن ٹو میں رہتے ہیں۔

ان کا نوائیڈ سیکٹر ٹو میں ائیرن کا بزنس ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ انہوں نے کار حال میں اپنے بیٹے کے اٹھارہ سال پورے ہونے پر خریدی تھی۔

متاثرین کی کار مول چند سے چراغ دہلی پوشپا وہار کی جانب جارہی تھی‘ جبکہ مرسڈیز اس کی مخالفت سمت سے آرہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرسڈیز کی رفتار زیادہ رہی ہوگی۔ٹکرمارنے کے بعد مرسڈیز روکی نہیں‘ اس نے ڈیوائڈر پر چڑھ کر ٹریفک سگنل والے کھنبہ کو بھی توڑ ڈالاتھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرسڈیز میں سندھیااکیلاتھا۔ پولیس نے اس کو ضمانت پر رہا کردیاہے۔

لیکن ملک چھوڑ کر جانے سے منع کیاہے۔ پولیس دوسرے مقامات پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کررہی ہے۔