لنگر حوض سے مغویہ کمسن لڑکی برآمد

   

سی سی کیمروں سے ملزمین کی شناخت کے بعد گرفتار
حیدرآباد 11 جولائی (سیاست نیوز) لنگرحوض علاقہ سے کمسن بچی کا اغواء کرلیا گیا تھا لیکن پولیس نے اندرون 12 گھنٹے اُس کا کامیابی سے پتہ لگاتے ہوئے اغواء کنندوں کے چنگل سے رہا کروالیا۔ پولیس کے بموجب 5 سالہ ویشنوی کا بعض نامعلوم افراد نے کل شام اُس وقت اغواء کرلیا تھا جب وہ اپنے مکان واقع پرشانت نگر میں کھیل رہی تھی۔ اغواء کنندوں نے لڑکی کو وقارآباد منتقل کردیا تھا۔ ویشنوی کے ماں باپ نے لنگرحوض پولیس سے اِس ضمن میں شکایت درج کروائی تھی جس کے نتیجہ میں پولیس فوری حرکت میں آکر علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا تجزیہ کیا جس میں اغواء کنندوں کی گاڑی اور دیگر تفصیلات کا پتہ چلا۔ پولیس نے اغواء کنندوں کی گرفتاری کے لئے 4 ٹیمیں تشکیل دی تھیں اور لڑکی کو وقارآباد سے برآمد کرلیا۔ لڑکی کے اغواء میں ملوث فقیراپا نامی شخص اور اُس کے دیگر ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔