لوئی ہیملٹن فارمولہ ون گرانڈ پری چمپین بن گئے

   

شنگھائی ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ریسر لوئی ہیملٹن نے اتوار کو شنگھائی میں منعقدہ ایک ہزار واں فار مولہ ون گرانڈ پری میں اپنے مرسیڈیز ٹیم کے ساتھی وولٹیری بوٹاس کو شکست دے کر ٹائٹل حاصل کرلیا۔ انہوں نے 65 سیکنڈز کے فرق سے بوٹاس کو شکست دے کر چائنا گرانڈ پری کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔ ریڈبل کے میاکس ار سٹاپن چوتھے فیراری کے چارلز لیکررگ پانچویں مقام کو حاصل کیا۔ ہیملٹن کی چائنا گرانڈ پری میں چھٹویں ورلڈ چمپین جیت ہے اور اس سیزن کے وہ دوسرے کھلاڑی ہیں۔ جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ایک ہزار ویں گرانڈ پری میں ان کا مقابلہ مرسیڈیز کے ساتھ بہت ہی اچھی رہی اور شروعات تو کوئی خاص نہ رہی لیکن اس کے بعد کی اس تاریخ کا حصہ بن گئی۔ ہیملٹن کوالیفائی میاچ میں بوٹاس سے صرف 0.023 سیکنڈز سے آگے رہے تھے لیکن فائنل میں وہ اپنی کار کے ذریعہ سخت جدوجہد کرکے اس ٹائٹل پر قبضہ کرلیا۔