لیبیا میں جنگ پر ہزاروں افراد فرار

   

جارحانہ کارروائی بند کرنے ہفتار سے یوروپی یونین کی اپیل
طرابلس ۔ 8 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) طرابلس کے اطراف و اکناف میں گھمسان کی جنگ جاری ہے اور فضائی حملے میں کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ آج سے لیبیا کے ایرپورٹس کارکرد نہیں رہے جبکہ خلیفہ ہفتار کی فوجوں نے طرابلس کا محاصرہ کرلیا ہے جس پر بین الاقوامی برادری اور یوروپی یونین نے دارالحکومت طرابلس کی سمت خلیفہ ہفتار کی وفادار افواج کی پیشرفت روکدینے کا مطالبہ کیاہے ۔ دریں اثناء لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے ہزاروں افراد آپسی فائرنگ کے تبادلے میں پھنسنے سے گھبراکر محفوظ علاقوں کو فرار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔