لیفٹننٹ گورنر جموں و کشمیر مرمو مستعفی

,

   

نئی دہلی: جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر جی سی مرمو یکایک چہارشنبہ کو مستعفی ہوگئے۔ ان کا استعفیٰ ایسے روز سامنے آیا جب مرکزی علاقہ دستور کے آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے پہلے سال کی تکمیل منا رہا ہے۔ اس آرٹیکل نے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ عطا کر رکھا تھا۔ عہدیداروں کے مطابق 60 سالہ سابق آئی اے ایس آفیسر گجرات کیڈر نے گذشتہ سال 29 اکٹوبر کو اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا تھا۔ مرمو کے استعفیٰ کی سرکاری طورپر کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔