مادھوری ڈکشٹ کی فلم مزہ ما کا ٹریلر ریلیز

   

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری دکشت کی آنے والی فلم مزہ ما کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے ۔مادھوری ڈکشٹ مزہ ما کا ٹریلر امیزن پرائم ویڈیو نے اپنے سوشل میڈیااکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے ۔ فلم میں مادھوری اہم کردار میں نظر آئیں گی۔مادھوری کے علاوہ اس فلم میں گجراج راؤ، رتوک بھومیک، برکھا سنگھ، سرشٹی شریواستو، رجت کپور،سیمون سنگھ، شیبا چڈھا، ملہار ٹھاکر اور نیناد کامت جیسے ادکار نظر آئیں گے ۔مزہ ما ٹریلر کی شروعات میں مادھوری ڈکشٹ اپنے ڈانس اسٹیپس دکھاتی نظر آ رہی ہیں۔ٹریلر میں دوگجراتی خاندانوں کی کہانی کو دکھایا گیا ہے ،جو بچوں کی شادی کی الجھن میں الجھے ہوئے ہیں۔ یہ فلم 6اکتوبر کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔