مارگادرسی چٹ فنڈ کی شاندار کارکردگی ‘60 سال مکمل

   

متوسط طبقہ کے خوابوں کی تکمیل ، شریمتی شیلجا کرن کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔30 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) مارگادرسی چٹ فنڈ نے اپنی شاندار کارکردگی کے 60 سال مکمل کرلئے ہیں اور یہ کمپنی چار ریاستوں میں عوام کی ضرورتوں کی تکمیل میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔ مارگا درسی چٹ فنڈ کی سربراہ شریمتی شیلجا کرن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمپنی کی 60 سالہ کارکردگی سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ 60 سال قبل راموجی راؤ نے یہ ادارہ قائم کیا تھا جس نے مختصر عرصہ میں تاریخ بنائی ہے۔ مارگا درسی کی تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، ٹاملناڈو اور کرناٹک میں 108 برانچس ہیں جن کے ذریعہ متوسط خاندانوں کو ان کے خوابوں کی تکمیل میں مدد دی جارہی ہے۔ 1962 ء سے مارگادرسی کی سرگرمیوں کا آغاز ہوا اور عوام کو نہ صرف معاشی طورپر مستحکم بنایا گیا بلکہ ان میں بچت کی عادت پیدا کی گئی۔ صرف دو ملازمین کے ساتھ کمپنی نے کارکردگی کا آغاز کیا تھا اور آج کمپنی ملازمین کی تعداد 4300 ہوچکی ہے۔ چار ریاستوں میں 60 لاکھ سے زائد کسٹمرس ہیں۔ شریمتی شیلجا کرن کی قیادت میں کمپنی روز افزوں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ مارگادرسی چٹ فنڈ راموجی گروپس کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے تنخواہ یاب ملازمین کے علاوہ چھوٹے اور متوسط تاجروں کو کاروبار میں توسیع کیلئے مدد کی ۔ 60 سال کی تکمیل پر شریمتی شیلجا کرن نے کسٹمرس سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے تعاون سے کمپنی کے بہتر مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں۔ ر