مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کا ون انڈیا ون گولڈ ریٹ متعارف

   

حیدرآباد :۔ مالا بار برانڈ کی ہمیشہ گاہکوں کے فائدہ کو دیکھتے ہوئے یکساں قیمتوں پر توجہ رہی ہے اور اس سلسلہ میں وہ اپنے وعدہ کا پابند ہے۔ مالا بار گولڈ کو ہندوستان کا ایک جانا مانا جویلری چین تصور کیا جاتا ہے اور اب اس سے ’ ون انڈیا ون گولڈ ریٹ ‘ متعارف کروایا ہے جو سونے کی یکساں قیمتوں کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے جس کے ذریعہ 100 فیصد ہال مارک اچھے معیار کا سونا خریدا جاسکتا ہے ۔ اب جب کہ بین الاقوامی سطح پر ہندوستان میں سونے کی قیمتوں میں شفافیت اور یکسانیت ہے وہیں مختلف ریاستوں میں اس کی الگ الگ قیمتیں ہیں لہذا یہ سونا خریدنے والے ہر گاہک کے مزاج پر پورا نہیں اترتا مثلاً بعض ریاستوں میں سونے کی قیمتوں میں 400 روپئے فی گرام کا فرق پایا جاتا ہے ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے اس معاملہ پر ہمیشہ نظر رکھی اور سونے کی یکساں قیمتیں رکھنے کی جانب اہم قدم اٹھایا ۔ ہندوستان میں سونے کو بے حد متبرک سمجھا جاتا ہے جب کہ اس کے ذریعہ بچت اور سرمایہ کاری بھی کی جاتی ہے ۔ ون انڈیا ون گولڈ ریٹ کے ذریعہ ملک بھر میں گاہکوں کو سونا یکساں قیمت پر خریدنے کا موقع ملے گا جب کہ جو سونا وہ خریدیں گے وہ ہر قسم کے نزاع سے پاک اور خالص ہوگا ۔ اس موقع پر مالا بار گروپ کے صدر نشین احمد ایم پی نے کہا کہ کووڈ 19 نے زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کیا لیکن سونے کی طلب پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے ۔ دوسری طرف مالا بار گولڈ کے انڈیا آپریشن کے ایم ڈی اشراوٹا موچکل نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان میں سونے کی جامع اور یکساں قیمت مقرر کی جائے ۔ ’ ون انڈیا ون گولڈ ریٹ ‘ اس جانب ایک مثبت قدم ہے ۔ ہم باہمی اعتماد کے ذریعہ ایک ایکو سسٹم تخلیق کیا جائے ۔ مالا بار کا وعدہ ہمیشہ اپنے گاہکوں کے تئیں قابل اعتماد ہوتا ہے ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس 100 فیصد بی آئی ایس ہال مارک سونے کے زیورات زائد از گزشتہ 20 برسوں سے اپنے گاہکوں کو پیش کررہا ہے ۔۔