مایاوتی ملک کی نئی وزیر اعظم ہوگی ،یوپی سے ملک کی سیاست چلتی ہے ،راہل گاندھی کو مودی کے خلاف ’’ چوکیدار چور ہے‘‘ نعرہ نہیں لگانا چاہئے تھا ۔ سابق کانگریسی لیڈر کنور نٹور سنگھ 

,

   

الور : سابق وزیر خارجہ اور کانگریس کے سابق لیڈر کنور نٹور سنگھ نے لوک سبھا انتخابات میں عظیم اتحاد کی جیت یقینی بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کی اگلی وزیر اعظم بہوجن سماج وادی پارٹی ( بی ایس پی ) کی سربراہ مایاوتی ہوں گی ۔ مسٹر نٹور سنگھ نے رام گڑھ سے اسمبلی نشست سے بی ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے اپنے بیٹے جگت سنگھ کے انتخابی تشہیر کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مایاوتی کے ستارے بلند ہیں اور اترپردیش سے ملک کی سیاست چلتی ہے ۔

اس لئے یقینی طور پر مایاوتی ملک کی وزیراعظم بن سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح عظیم اتحاد وجود میں آیا ہے اس سے واضح ہے کہ اتحاد کی جیت یقینی ہے ۔ مسٹر نٹور نے کہاکہ بی جے پی سب سے بڑی پارٹی ہے لیکن اسے اکثریت حاصل نہیں ہے ۔ انہوں نے کانگریس کے با رے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی کانگریس صدر راہل گاندھی کو ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے ، ابھی کانگریس کا مستقبل زیادہ روشن نہیں ہے ۔ ۴۴؍ سیٹوں سے بڑھ کر ۸۰؍ سیٹیں ہوسکتی ہیں ۔

کانگریس اس سے زیادہ کچھ نہیں کرپائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر میں کانگریس کا صلاح کار ہوتا تو میں مودی کو ’’ چوکیدار چور ہے ‘‘ نعرہ لگانے نہیں دیتا ۔ انہوں نے دعوی کیاکہ اس طرح کے نعرے بازی سے راہل گاندھی کاوقا ر میں کمی آئی ہے۔