مبلغ اسلام علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی کا سانحہ ارتحال

   


دوحہ: دنیائے اسلام کے ممتاز عالم دین اور کئی کتابوں کے مصنف اور اسلامی موضوعات اور مسائل پر کھل کر اظہار کرنے والے علامہ یوسف القرضاوی آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ ان کی عمر 96 برس تھی۔ 2013 ء میں مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ اُلٹنے والی فوجی بغاوت کے خلاف انہوں نے سخت تنقید کی تھی جبکہ محمد مرسی کے صدر بننے سے پہلے وہ اخوان المسلمون کے رکن تھے ، اور انہیں تحریک کی حمایت حاصل تھی۔ گزشتہ چار دہائی سے قطر میں قیام پذیر علامہ القرضاوی ایک سو سے زائد کتابوں کے مصنف تھے ، اکثر کتابوں کے ترجمے دنیا کی مختلف زبانوں میں شائع ہوچکے ، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی آپ کے چاہنے والے لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں ۔علامہ القرضاوی کے معتقدین ومحبین کا ایک بڑا حلقہ ہے جو عرب ممالک سے لے کر یورپ، امریکہ اور برصغیر تک پھیلا ہوا ہے ۔