متحدہ عرب امارات :دبئی میں ہندوستانی نژادشخص پر جنسی ہراسانی کا الزام

   

دبئی /10 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دبئی میں ایک ہندوستانی نژاد شخص پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے ایک برطانوی سیاح کے ساتھ ایک بلند عمارت کے لفٹ میں جنسی ہراسانی کی تھی ۔ 24 سالہ ہندوستانی کارکن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے دبئی کورٹ میں 35 سالہ غیر ملکی سیاح کو بے لباس کرنے کی کوشش کی تھی اور نامناسب انداز میں اس کو چھوا تھا ۔ یہ واقعہ 4.40 منٹ شام کو پیش آیا ۔ جبکہ غیر ملکی سیاح 37 ویں منزل پر واقع ایک جم میں یوگی کی مشق کیلئے جارہا تھا ۔ ایک ایشیائی آدمی اسے وہاں تک پہونچانے کی پیشکش کی جب لفٹ عمارت میں اُپر جارہی تھی تو اس نے سیاح کے ساتھ بدسلوکی کی ۔ ایک پولیس ملازم نے ایک دن بعد اسی عمارت سے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کے قبضہ سے خاتون کا لباس برآمد کیا گیا جس پر ڈی این اے کے نمونوں کیلئے جانچ کی جارہی ہے ۔ ملزم کے ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کرلئے گئے ہیں ۔ فیصلہ 25 فروری کو سنایا جائے گا ۔ زیر حراست ہندوستانی کارکن نے عدالت میں اس پر عائد الزام کی تردید کی ہے ۔