متھرامیں نئی سرگرمیاں، منیٰ مسجد کو ہٹانے کیلئے عدالت میں عرضی

   

متھرا : اترپردیش کے ضلع متھرا میں واقع شری کرشن جنم بھومی مندر معاملہ پر سماعت عدالت میں ابھی چل رہی ہے کہ اِس درمیان متھرا کی عدالت میں ایک نئی عرضی داخل ہونے سے مزید ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ تازہ عرضی میں منیٰ مسجد کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عرضی دہندہ کا دعویٰ ہے کہ یہ مسجد کیشو دیو مندر کی زمین کے حصہ پر بنائی گئی ہے اور اِس لئے مسجد کو دوسری جگہ منتقل کیا جانا چاہئے۔ عدالت نے اِس معاملہ میں سماعت کے لئے 26 اکٹوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ یہ عرضی وکیل دیپک شرما نے داخل کی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ سیول جج (سینئر کلاس) جیوتی سنگھ نے جمعرات کو اِس معاملہ میں کوئی بھی حکم پاس نہیں کیا البتہ سماعت کی اگلی تاریخ مقرر کردی۔