مجسمہ اتحاد کیلئے گجرات کو مرکز کی 300 کروڑ روپئے امداد

   

نئی دہلی 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے حکومت گجرات کو 300 کروڑ روپئے دنیا کا بلند ترین مجسمہ ’’مجسمۂ اتحاد‘‘ ضلع نرمدا (گجرات) میں تعمیر کرنے کے لئے بطور امداد دیئے تھے۔ لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے فینانس پی رادھا کرشنن نے وقفۂ سوالات کے دوران قائد اپوزیشن، کانگریس قائد ملکارجن کھرگے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اِس کا انکشاف کیا۔