مجھے بھی گولی مار دی جائے حاملہ بیوہ کا ردعمل

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : پولیس انکاونٹر میں ہلاک چار ملزمین میں سے ایک مہلوک کی بیوہ نے اپنے شوہر کی موت پر غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس کارروائی پر آخر جشن منانے کی وجہ کیا ہے ۔ اس نوجوان خاتون نے جو حاملہ ہے الزام عائد ہے کہ اس کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے ۔ ضلع نارائن پیٹ کے اپنے دیہات میں چند رشتہ داروں کے ساتھ سڑک پر جمع ہو کر کہا کہ مجھے بھی گولی مار دی جائے ۔ اب میں جی کر کیا کروں ۔ مقامی افراد نے کہا کہ چار ملزمین کا تعلق غریب اور کمزور طبقات سے تھا ۔ یہ لوگ ناخواندہ تھے ۔۔