محرم کے بغیر حج کے لئے جانے والی ہندوستانی خواتین میں86فیصد کا تعلق کیرالا سے 

,

   

نئی دہلی۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق 86فیصد مسلم خواتین جو ہندوستان سے سعودی عرب اس سال حج کے لئے بغیر محرم کے جائیں گی ان کا تعلق ریاست کیرالا سے ہے۔

سعودی عرب روانہ ہونے والی خواتین کی جملہ تعداد 2340ہے جس میں سے 2011مغربی ریاست کے ہیں۔

ا س سال حج کے لئے کیرالا سے مردوں سے زیادہ خواتین نے حج کے لئے درخواست دی ہے۔ ریاست سے جملہ عازمین کی تعداد 11,000ہے جس میں خواتین 6956( بغیر محرم کے) اور4513مرد ہیں

۔پچھلے سال قواعد میں تبدیلی لاتے ہوئے 45سے سال زیادہ عمر کی عورت کو بغیر محرم کے چار کے گروپ کی شکل میں سفر کی اجازت دی گئی ہے اور کیرالا سے تعلق رکھنے والی خواتین اس کا بھر پور استفادہ اٹھارہی ہیں۔پچھلے سال بھی 1340خواتین میں سے 1124خواتین کیرالا سے بنا ء محرم کے سفر حج کے لئے روانہ ہوئی تھیں۔

کیرالا سے جہاں 2011خواتین ہیں وہیں ملک کی سب سے بڑی ریاستیں اترپردیش او رمغربی بنگال سے بناء محرم کے سفر حج کو روانہ ہونے والی خواتین کی تعداد نہایت کم ہے جو بالترتیب 99اور 39پر مشتمل ہے۔

تاملناڈو سے 31‘ مہارشٹرا سے 27‘ مدھیہ پردیش سے 26‘ راجستھان او رکرناٹک سے23‘ دہلی سے بارہ ‘ وہیں بہار سے نو ‘ آسام سے اٹھ‘ جھارکھنڈ سے پانچ اور چھتیس گڑھ سے چار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔اس سال سفر حج کے لئے روانہ ہونی والی بزرگ خاتون کی عمر 87سال ہے۔

اس کے علاوہ ایک 80اور ایک 82سالہ خاتون بھی سفر حج کے لئے اس سال روانہ ہوں گیں۔