محفوظ خان کے قتل کا بدلہ عمران کاقتل ہے۔

,

   

اتوار کو ویلکم علاقے میں گینگ وار میں عمران کو گولیاں سے بھونا

نئی دہلی۔ اسی سال کی شروعات میں کادمبری کے قبرستان میں 35سالہ محفوظ خان نامی شخص کی گولی مار کر قتل کردیاگیاتھا۔ اتوار کے روز عمران خان کے ہوئے قتل کو اسی واقعہ سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کے تار اسی قتل سے جڑتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

لیکن جب تک قاتل پکڑے نہیں جاتے تب تک پختہ طور پر کچھ بھی کہنا ٹھیک نہیں رہے گا۔بتایاجارہا ہے کہ 11جنوری کے روز تین سے چار لوگوں نے مل کر محفوظ کا اس وقت قتل کردیاتھا جب وہ کادم پوری کے قبرستان میں چھوٹے بیٹے کی قبر پر گیاتھا۔

اس معاملے میں دو دن بعد ریاض الدین عر بلو اور ارمان عرف شکارا کو گرفتار کرلیا گیاتھا اور بھی کچھ ملزمین پکڑے جانے ہیں۔بتایاجارہا ہے کہ محفوظ کے قتل میں عمران کے بھائی سلمان کا ہاتھ تھا۔ محفوظ او رسلمان کے درمیان بیچ پیسوں کے لین دین اور کچھ دیگرمعاملات کو لے کر جھگڑا چل رہاتھا۔

اس بات پر محفوظ کا قتل کردیاگیاتھا۔ اس قتل کے دو ملزمین جیل میں بند ہیں جبکہ سلمان ابھی فرارہے۔سلمان کے نا ملنے پر اس قتل کا بدلہ لینے کے لئے اس کے چھوٹے بھائی عمران کا قتل کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔

مانا جارہا ہے عمران پر بھی اسی طرح گولیاں برسائیں گئیں جس طرح محفوظ پر گولیاں برسائیں گئیں جس طرح سے محفوظ پر گولیاں برسائیں گئیں تھیں۔

اس واقعہ میں بھی تین چار قاتل ائے تھے۔ جبکہ عمران کو مارنے کے لئے بھی اسکوٹر پر تین لوگ تھے۔ یہ بھی مانا جارہا ہے عمران کا قتل کرنے سے قبل اس سے کی پوری طرح فیلڈنگ کی گئی تھی