محمداظہر الدین کا نام بی سی سی ائی کے ورکنگ گروپ کے سات ممبرس میں شامل

,

   

ممبئی۔سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین‘ ڈی سی سی اے روہن جیٹلی کانام ہفتہ کے روز تشکیل دی گئی بی سی سی ائی کی سات رکنی ورکنگ کمیٹی میں شامل کیاگیاہے‘ تاکہ کویڈ کی وجہہ سے رانجی ٹرافی کے آخری سیشن منسوخ کئے جانے کے پیش نظر فرسٹ کلاسس کرکٹ کا فروغ دینے کا فارمولہ تیار کیاجاسکے۔

پینل کے دیگر ممبران میں سوراشٹر کے جئے دیو شاہ‘ کرنامک کے سنتوش مینن‘ آسام کے داجیت سائیکی‘ سی اے بی کے اوشیک ڈالمیااور اترپردیش کے یودویر سنگھ کے نا م شامل ہیں۔

گھریلو کرکٹ کا آخری سیزن کی وجہہ سے 10سے 15لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ہے کیونکہ بی سی سی ائی نے وجئے ہزار ٹرافی (قومی ایک روز میاچ) اور سید مشتاق (قومی ٹی 20) نہیں کرایاتھا۔

ہفتہ کی رات کو جاری کردہ ایک صحافتی بیان میں سوراشٹرا کرکٹ اسوسیشن نے کہاکہ ”جئے شاہ سکریٹری بی سی سی ائی نے آج ممبراسوسیشن پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا اعلان کیاہے‘ جس میں سابق کرکٹ کھلاڑی اور ہندوستانی گھریلو کرکٹ کے ذمہ داران شامل ہیں“۔