مخالف اور موافق سی اے ا ے مظاہرین میں تصادم‘ شر انگیزی میں ملوث گرفتار لڑکاوں کا آر ایس ایس سے تعلق۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔ دہلی میں ایک او رشاہین باغ تو نہیں بن جائے گا‘ اس خوف کے ساتھ ہندو دائیں بازو کی تنظیموں کی جانب سے جعفر آباد میں چل رہے مخالف سی اے اے احتجاج کو برخواست کرنے کی مانگ کے ساتھ ایک مارچ نکالنے کی کوشش کی گئی اورجعفر آباد کے احتجاجی دھرنے پر بیٹھی ہوئی خواتین پر پتھر بھی برسائے گئے۔

اتوار کے شام کو پیش ائے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی کاماحول ہے۔ پولیس کی بھاری جمعیت کی موجودگی کے باوجود شر پسندنہ صرف پتھر بازی کررہے تھے بلکہ بھڑکاؤ نعرے لگاکر ماحول کو بگاڑنے کی کوششیں بھی کررہے تھے

۔بتایاجارہا ہے کہ جو لوگ پتھر بازی کرتے ہوئے پکڑے گئے انہیں پولیس نے نابالغ قراردیتے ہوئے چھوڑ دیا۔ سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہے مظاہرین کو کہنا ہے کہ انہوں نے پتھر بازی کرتے ہوئے جنھیں رنگے ہاتھوں پکڑا ہے‘ وہ خود کہہ رہے ہیں کہ انہیں یہاں پر کسی نے بھیجا تھا اور وہ آر ایس ایس کے کارکن ہیں۔

مظاہرین کا الزام ہے کہ شر پھیلانے کے مقصد سے انہیں بھیجا گیا تھا اور جب انہوں نے شر انگیزی کرنے والوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیاتو پولیں سے انہیں نابالغ قراردیتے ہوئے چھوڑ دیا جبکہ ان کے ادھار کارڈ سے ثابت ہورہا ہے کہ وہ نابالغ نہیں ہیں۔سی اے اے‘ این آر سی‘ این پی آر

کے خلاف احتجاج کررہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں روکنے اور سڑک پر جاری احتجاج کو سبوتاج کرنے کے لئے فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے اشتعال انگیزی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر حکومت سیاہ قوانین سے دستبرداری اختیار کرلیتی ہے توہمیں سڑکوں پر بیٹھنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔

انہوں نے پکڑے گئے شر پسندوں کا ائی ڈی کارڈ بھی دیکھا یا اور پولیس سے اپنا رویہ تبدیل کرنے کی مانگ کی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=iucrmhWoRi0&feature=youtu.be&fbclid=IwAR1vvDh7uXQ7QLljSEsYP96Bbm4o9t3HizGT1fcpw8oWpVUFo-GsX4Dfs2k