مدھیہ پردیش میں فضائیہ کے2 لڑاکا طیارے گر کر تباہ

,

   

ایک پائلٹ کی موت‘ دو کو زخمی حالت میں بچالیا گیا‘ کورٹ آف انکوائری کا حکم

بھوپال: مدھیہ پردیش کے مورینا میں ہفتہ کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جس میں فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے سخوئی۔30 اور میراج۔2000 گر کر تباہ ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی انجام دی۔ دفاعی ذرائع کے مطابق دونوں طیاروں نے مدھیہ پردیش کے گوالیار ایئربیس سے اڑان بھری تھی، جہاں مشق جاری تھی۔ وزیر دفاع نے اس واقعے کے حوالے سے فضائیہ کے سربراہ سے بات کی ہے۔میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے مورینا کے کلکٹر نے بتایا کہ جیٹ طیارے صبح گر کر تباہ ہوئے تھے اور دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکل گئے جبکہ ایک پائلٹ کی موت کی اطلاع ہے۔ حادثے کے بعد فضائیہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی ہے۔ جس کے بعد انکشاف ہوگا کہ دونوں طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے یا حادثہ کسی اور وجہ سے پیش آیا۔ معلومات کے مطابق حادثے کے وقت سخوئی 30 میں دو پائلٹ تھے جبکہ میراج 2000 میں ایک پائلٹ تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 2 پائلٹ محفوظ ہیں جبکہ فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر تیسرے پائلٹ کی تلاش کے لئے حادثہ کے مقام کیلئے روانہ ہو ا۔اس حادثہ سے کچھ دیر پہلے یوپی کے آگرہ سے اڑان بھرنے والا طیارہ راجستھان کے بھرت پور ضلع کے اوچھین علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ غنیمت رہی کہ یہ ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں کریش نہیں ہوا۔ ضلع کلکٹر آلوک رنجن نے بتایا کہ بھرت پور میں ایک چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھوئی۔30MKI طیارے کے دو پائلٹ بحفاظت باہر نکل گئے، جبکہ میراج۔2000 کا پائلٹ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ آئی اے ایف نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ معمول کے آپریشنل فلائنگ ٹریننگ مشن پر تھا۔ آئی اے ایف نے کہا کہ اس میں شامل تین پائلٹوں میں سے ایک کو مہلک چوٹیں آئیں۔ حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے طیاروں کے حادثے کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ان 13 افراد میں شامل تھے جب دسمبر 2021 میں اْن کا روسی ساختہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر اْنہیں فضائیہ کے اڈے پر لے جانے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔گزشتہ اکتوبر میں فوج کے پانچ سپاہی اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش ریاست میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔مورینا کے ضلع کلکٹر انکت استھانہ نے بتایا کہ دونوں طیاروں کا ملبہ ضلع کے پہاڑ گڑھ علاقے میں گرا۔ پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کچھ ملبہ راجستھان کے بھرت پور علاقے میں بھی گرا، جس کی سرحد مدھیہ پردیش سے ملتی ہے۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ پہاڑ گڑھ کے علاقے میں ایک پائلٹ کے جسم کے حصے ملے ہیں۔
راجستھان کے بھرت پور میں چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ
بھرت پور : راجستھان کے بھرت پور میں چارٹر ڈ طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ۔ اس طیارے نے یو پی کے آگرہ سے اڑان بھری تھی اور یہ حادثہ بھرت پور ضلع کے اوچھین علاقے میں پیش آیا ۔ ڈی سی آلوک رنجن نے بتایا کہ پائلٹ نے خود کو باہر نکال لیا تھاتاہم اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔