مذہبی خبریں

   

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات بعد نماز مغرب درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن بروز جمعرات خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیق ؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ قادر باغ میں درس قرآن مجید بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان عبدالحمید منعقد ہوگا ۔۔

ماہانہ فاتحہ و عید ملاپ تقریب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( راست ) : ماہانہ فاتحہ حضرت سید محمد جیلانی قادری و عید ملاپ تقریب 13 جون بعد نماز عشاء آستانہ قطب صاحب نزد لوہے کا چارمینار ہائی ٹیک سٹی میں مقرر ہے ۔ بعد عشاء قصیدہ بردہ شریف حلقہ ذکر و اذکار ، پیشکشی چادر گل تبدیلی غلاف مبارک دعا سلام ہوگا ۔ اور محفل نعت پاک و محفل سماع ہوگی ۔ حافظ محمد صادق علی کی قرات کلام پاک اور انور صابری و عارف نعیم کی نعت شریف سے آغاز ہوگا ۔ مولانا سید محمد غوث احمد قادری نگرانی کریں گے ۔۔

جامعتہ المومنات کی آج کشادگی
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( راست ) : مفتی محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ نے بتایا کہ جامعتہ المومنات ، کلیتہ البنین کے 45 یومی سالانہ تعطیلات کے بعد 13 جون سے دوبارہ کشادگی ہوگی اور باضابطہ تعلیم کا آغاز ہوگا ۔ نیز داخلے بھی جاری ہیں ۔۔

عید ملاپ تقریب برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں 13 جون 12 بجے دن عید ملاپ تقریب برائے خواتین و مفتیہ رضوانہ زرین کی صدارت میں مقرر ہے ۔ خیر مقدمی کلمات مفتیہ ناظمہ عزیز ادا کریں گے ۔۔

جامعہ احیاء العلوم میں داخلوں کا آغاز
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( راست ) : ناظم تعلیم مولانا ظلال الرحمن کے بموجب شعبہ عالمیت برائے طلبہ ( اعدادیہ تا ہفتم عربی ) ، شعبہ عالمیت برائے طالبات (اعدادیہ تا پنجم عربی ) ، شعبہ تصحیح اور طلبہ وطالبات کے لیے شعبہ حفظ و ناظرہ میں داخلوں کا آغاز 11 شوال سے ہوگا ۔ شعبہ عالمیت میں اضلاع کے طلبہ کے لیے دارالاقامہ کا بھی انتظام ہے ۔ 2 عدد فوٹو ، آدھار کارڈ ، برتھ سرٹیفیکٹ اور سرپرست کا ساتھ میں ہونا داخلے کے لیے ضروری ہے ۔ اوقات داخلہ 9 بجے صبح تا 12 بجے دن اور 2-30 تا 3-30 بجے دن راست یا 9849145388 ۔ 9490703002 پر ربط کریں ۔۔