مرڈر لائیو، ایک سنسنی خیز فلم ہونے کی امید

   


ممبئی ۔ ہدایت کار مرگش کی آنے والی کرائم تھرلر فلم مرڈر لائیو کے بنانے والوں نے اداکار ونے رائے کو مرکزی کردار میں پیش کیا ہے، فلم کا پہلا انداز جاری کر دیا گیا ہے۔کنڑ اداکارہ شرملاد مندرے فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہں ، جس میں ہالی ووڈ اداکارہ نومی ولو بھی اہم کردار مں نظر آئیں گی۔فلم کے بارے مں بات کرتے ہوئے ہدایت کار مرگش نے کہا مرڈر لائیو انگریزی فلم ڈاٹ کام فار مرڈر سے متاثر ہے، جس کی ہدایت کاری نکو مستوراکِس نے کی ہے۔ فلم کا پلاٹ ایک سائیکو قاتل اور چار خواتین کے درمیان ہونے والے واقعات کے گرد گھومتا ہے۔کرائم تھرلر اسٹائل میں ذہانت کے ساتھ اسکرین پلے جدید اور اسٹائلش ہے۔فلم جس کی مکمل شوٹنگ انگلینڈ میں کی گئی ہے اس کی شوٹنگ کیلئے جدید ٹکنا لوجی بہت زیادہ استعمال کی گئی ہے جس سے فلم کافی متاثرکن بننے کی امید کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کا ہیروکمپویٹر یا انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا کے کسی بھی حصے میں گھس کر دل دہلا دینے والے واقعات پیش کرسکتا ہے۔ہدایت کار نے مزید کہا شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور فلم پرکام جو اپنے آخری مراحل میں ہے اور یہ کام بھی زوروں سے جاری ہے۔ ایک سنگل ٹریک اور ٹیلر جلد ہی ریلیزکے جانے کا امکان ہے۔ ہدایت کار نے مزید کہا کہ اس فلم سے امیدیں بہت زیادہ وابستہ ہیں۔ پرشانت ڈی ہتیش منجوناتھ نے اس فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے۔مدن ایڈیٹنگ کا کام سنبھال رہے ہیں ، جبکہ گرافکس کا کام برطانیہ کی کمپنی ڈی کریوت نے کیا ہے جس کے بعد مداحوں کی امیدیں اس فلم سے بڑھ گئی ہیں۔مرڈر لائیو اپنی نوعیت کا پہلا سائیکو کرائم تھرلر ہے اور اسے ڈاٹ کام انٹرٹینمنٹ لمیٹڈ نے بھاری سرمایہ کاری سے تیارکا ہے۔