مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی

   

حیدرآباد : /12 مارچ (سیاست نیوز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کے باعث ان کا سفر کچھ دیر کیلئے ملتوی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سی آئی ایس ایف یوم تاسیس تقریب میں شرکت کے بعد وہ دوسری ریاست کو سفر کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے والے تھے کہ اچانک تکنیکی خرابی کے نتیجہ میں ایرٹریفک کنٹرول نے ان کے سفر کو کچھ دیر کیلئے ملتوی کردیا ۔ حالانکہ اس کی سرکاری ذرائع نے توثیق نہیں کی لیکن باوثوق ذرائع نے تکنیکی خرابی کی توثیق کی ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ہفتہ کی شب سی آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر شہر حیدرآباد خصوصی طیارہ سے پہنچے تھے اور کیرالا جانے کیلئے ان کا پروگرام طئے تھا لیکن تکنیکی خرابی کے نتیجہ میں چند گھنٹوں کیلئے سفر میں تاخیر ہوئی ۔