مزدور سے رقم لوٹنے والا رئیل اسٹیٹ تاجر گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /9 جنوری (سیاست نیوز) چاقو کی نوک پر سنیٹرنگ مزدور کی رقم لوٹنے والے رئیل اسٹیٹ کاروباری کو پولیس چندرائن گٹہ نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 37 سالہ حسین سالم باوزیر عرف شیخ حسین ساکن صلالہ بارکس نے /8 جنوری کو بنڈلہ گوڑہ راجیو گاندھی نگر سے گزررہے سنیٹرنگ مزدور چندن کمار کو چاقو کی نوک پر دھمکایا اور اس کی نقد رقم لوٹ لی ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور نشاندہی کے بعد باوزیر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سال 2008ء میں بھی سالم باوزیر کو اسی قسم کی واردات میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرکے جیل منتقل کردیا ۔