مسلمانوں کو کے سی آر کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔24۔مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مقدس ماہِ صیام کے آغاز پر تلنگانہ اور ملک بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ نظم و ضبط ، سخاوت اور غریبوں اور مستحق افراد کی مدد کیلئے ترغیب دیتا ہے ۔ اس مہینہ میں مثالی زندگی گزارنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ رمضان کا مہینہ اس حیثیت سے مقدس ہے کہ اس میں قرآن مجید نازل ہوا۔ قرآن کی تلاوت ، نماز ، روزہ ، زکوٰۃ اور فطرہ جیسے نیک اعمال سے ڈسپلن و روحانیت کا درس ملتا ہے ۔ قرآن مجید کی تلاوت سے زندگی کے اصل مقصد کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ ر