مسلمانوں کی کوتاہی || مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی

   

مسلمانوں کی کوتاہی || مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی

مسلمانوں میں احساس کمتری پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مسلمان احساس کمتری کا شکار نہیں ہوں گے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک مدت تک ان کے اسلاف نے اس ملک پر حکومت کی ہے، اس لئے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں، ان کے مقابلے میں ہندؤں میں مرعوبیت ہے، آر.ایس.ایس کے لوگ ہندؤں میں احساس برتری پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ضرورت ہے اس بات کی کہ مسلمانوں میں احساس کمتری پیدا نہ ہو۔ اس زمانے میں ترقی اور قوت حاصل کرنے کا ذریعہ تعلیم ہے۔ لیکن اس میں مسلمان پیچھے ہیں، یورپ کی ترقی کا راز تعلیم ہے۔
مسلمانوں کی کوتاہی ہے کہ انہوں نے نہیں سمجھا کہ ہندو بھی غالب آ سکتے ہیں، انہوں نے ان کو دعوت کا موضوع نہیں بنایا، لا اکراہ فی الدین کا مطلب یہ ہے کہ ہم دین اسلام قبول کرانے پر جبر نہیں کریں گے، لیکن دعوت کا کام کریں گے۔ اندلس میں بھی یہی ہوا کہ وہاں مسلمان عیسائی کے زیر سایہ رہے ، اور دعوت کا کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے انہیں وہاں سے نکال دیا گیا۔

حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب دامت برکاتہم (صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ*