مسلم شوہر کی تعمیر کردہ مندر میں پوجا اور ہندوؤں کو حوالگی

,

   

بھگواتی اماں کا مندرایل ریلوے ملازم ابراہیم شریف نے 50سال کے قریب تعمیر کیاتھا۔
شیوموگا۔دسہراہ تہوار کے پیش منظر ایک مسلم عورت نے کرناٹک کے شیوموگا کے ساگر ٹاؤن میں اپنے متوفی شوہر کے تعمیر کردہ مندر میں پوجا کی جس کو اس کے بعد ہندو کمیونٹی کے حوالے کرنے کا ایک واقعہ پیش آیاہے۔

بھگواتی اماں کا مندرایل ریلوے ملازم ابراہیم شریف نے 50سال کے قریب تعمیر کیاتھا۔فہمیدہ نے اے این ائی کو بتایاکہ”میرے شوہر ایک ریلوے ملزم‘ نے بھگواتی اماں کا ایک مندر تعمیر کیاتھا اور اس کو 50سال قبل ہندو کمیونٹی کے حوالے کردیاتھا“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ دوسال قبل ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا مگر وہ ان کے فیملی ممبرس اوردیگر رشتہ دار ہندو تہواروں کے دوران خصوصی پوجا کو برقرار رکھا تھا۔

ان کے شوہر کی جانب سے مندر کی تعمیر کے پس پردہ رحجان کا انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ دیوی میرے شوہر کے خوابوں میں آیا کرتی تھی۔

انہوں نے پجاری سریدھر سے بات کی اور ایک چھوٹا مندر تعمیر کیاتھا۔ ابراہیم گھر میں نماز او رمندر میں پوجا بالترتیب کیاکرتے تھے“۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ ریلوے نے مندر کی تعمیر کے لئے اراضی کا ایک تکڑا انہیں فراہم کیاتھا