مسلم پرسنل لاء بورڈ کا اہم اجلاس

,

   

لکھنؤ: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا اہم اجلاس جمعہ کے روز دارالعلوم ندوۃ العلماء میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں مولانا ولی رحمانی کے علاوہ دیگر ارکان جن میں ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی، ایڈوکیٹ ایم آر شمشاد، قاسم رسول الیاس اور مولانا عمر محفوظ بھی شامل تھے۔اس اجلاس میں اہم مدوں پر بات کی گئی ہے جن میں طلاق ثلاثہ، بابری مسجد او رملک کے موجودہ سیاسی حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ طلاق ثلاثہ پھر ایک مرتبہ لوک سبھا میں بل لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس موقع پر قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا او ربورڈ نے اپنے سابقہ موقف پر مضبوطی سے قائم رہنے کو ترجیح دئے ہیں۔ بعد ازاں قاسم رسول الیاس نے بتایا کہ یہ ایک رسمی ملاقات تھی۔ اس موقع پر طلاق ثلاثہ پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔ انہوں نے اس پر معاملہ کچھ زیادہ بتانے سے گریز کیا ہے۔