’مصحف الحرمین ایپ‘ کیا ہے اور زائرین حرم مکی اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

   

ریاض: صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کی تکنیکی امور ڈیجیٹل تبدیلیوں اور مصنوعی ذہانت کے امور کی ذمہ دار ایجنسی نے مصحف الحرمین ایپلی کیشن کے ذریعے زائرین کو ایک نئی سہولت دی ہے۔ اس سروس کے ذریعے قرآن کریم کی حفص عن عاصم روایت کے مطابق ہائی ریزولیشن ڈیجیٹل نسخے کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ یہ نسخہ شاہ فہد کمپلیکس کا منظور شدہ ہے۔انڈر سیکرٹری جنرل برائے تکنیکی امور، ڈیجیٹل تبدیلیوں اور مصنوعی ذہانت انجینئر وسام بن محمد مقادمی نے وضاحت کی کہ اس ایپلی کیشن میں حرمین کے کے موجودہ اور سابقہ اماموں کے لیے پورے قرآن کی تلاوتیں، مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کی ریکارڈنگز شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایپلی کیشن کا سرچ انجن قرآن پاک کے الفاظ اور ساخت کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔لفظ یا جملے کی سطح پر تیز رفتاری اور درستگی کے ساتھ۔